ہیگ کی عدالت نے لندن کے خالف فیصلہ دیا ہےکہ لندن ایران کو چارسوملین پاونڈ واپس کرے گا۔ برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ نے رپورٹ دی ہےکہ انیس سو ستر میں شاہ ایران کی حکومت نے لندن کےساتھ ایک ہزار جنگي ٹینگ خریدنے کا معاھدہ کیا تھا لیکن شاہ کی حکومت کے خاتمے کےبعد لندن نے یہ ٹینک عراق کو فروخت کردئے ، اس زمانے میں صدام عراق کا ڈکٹیٹر تھا، اس کےبعد ایران نے برطاینہ سے اپنے پیسے واپس مانگے جو اس نے پیشگي لندن کو اداکردئےتھے ۔ اینڈی پنڈنٹ کے مطابق شاہ کی حکومت نے انیس سو اکہتر سے انیس سو چہتر تک لندن کو چھے سوپچاس ملین پاونڈ ادا کئےتھے اور وہ اس پیسے کے عوض ایک ہزار پانچ سوچیفٹن جنگي ٹینک اور ہیوی مشینری خریدنا چاہتاتھا۔ برطانیہ کے لئےیہ ایک نہایت منافع بخش معاھدہ تھا اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس کا پیسہ پیشگي اداکردیاگياتھا۔اس برطانوی اخبار کے مطابق لندن نے صدام کے ہاتھوں کچھ ٹینک فروخت کرکے تیس سالہ بحران کو جنم دیاتھا۔ یہ مقدمہ ہیگ کی عدالت میں چل رہاتھا۔ ہیگ کی عدالت کےفیصلے کے مطابق لندن نے اس مقدمےمیں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اور ایران کو چار سوملین پاونڈ واپس کرنے کا وعدہ کیا ہے۔یادرہے اس مقدمے میں کامیابی اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی فتح ہے۔
...........
/110